Daily Mashriq

ڈونلڈٹرمپ مشرق وسطیٰ کیلئے نئے امن منصوبے کااعلان کریں گے

ڈونلڈٹرمپ مشرق وسطیٰ کیلئے نئے امن منصوبے کااعلان کریں گے

صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ وہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے بعدمشرق وسطیٰ کیلئے نئے امن منصوبے کااعلان کریں گے جوامریکی صدر کے اعلیٰ مشیر Jared Kushner نے وضع کیاہے۔

اسرائیل میں عام انتخابات اگلے مہینے کی سترہ تاریخ کو ہوں گے۔مجوزہ امریکی منصوبے کے مطابق خطے میں قیام امن کی کوششوں کے تحت فلسطینیوں، اردن، مصر اورلبنان کی ترقی میں مدد دینے کے لئے پچاس ارب ڈالرخرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں