Daily Mashriq

خیبر پختونخواسنوکر اینڈ بیلئیرڈ ایسوسی ایشن کی ہدایت پر پشاور،ہری پور،ملاکنڈ اور ڈی آئی خان میں جشن آزادی مقابلوں کا انعقاد

خیبر پختونخواسنوکر اینڈ بیلئیرڈ ایسوسی ایشن کی ہدایت پر پشاور،ہری پور،ملاکنڈ اور ڈی آئی خان میں جشن آزادی مقابلوں کا انعقاد

پشاور: خیبر پختونخواسنوکر اینڈ بیلئیرڈ ایسوسی ایشن کی ہدایت پرہر سال کی طرح امسال بھی پشاور سمیت صوبے بھرمیں جسشن آزادی کی مناسبت سے سنوکرٹورنامنٹس کا انعقاد کیاگیا،جسمیں بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا،پشاور کے علاوہ گلبہار میں گریس سنوکر کلب میں کھیلے جانیوالے آزادی سنوکرٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچزمیں سربلند اور سعید الرحمن نے مدمقابل کھلاڑیوں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

جبکہ فائنل میچ میں سربلند نے سعید الرحمن کو ایک سخت مقابلے کے بعدایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس موقع پر صوبائی سنوکر اینڈ بیلئیرڈ ایسوسی ایشن کے صدر اور خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بٹ مہمان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ خبریں