Daily Mashriq


آرمی چیف کی سینٹ کی ہول کمیٹی اجلاس میں شرکت

آرمی چیف کی سینٹ کی ہول کمیٹی اجلاس میں شرکت

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سینیٹ کو ملکی اور خطے کی صورت حال پر بریفنگ۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف قمر جاویدباجوہ کی جانب سے سینیٹ کے مکمل ایوان پر مشتمل کمیٹی کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ایم او جنرل ساحر شمشاد مرزا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی ایم آئی نے بھی شرکت کی۔

 پاک فوج کیجانب سے علاقائی و قومی سلامتی کی صورتحال خصوصاً سعودی اسلامی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر سینیٹ کو اعتماد میں لیا گیا۔

ڈی جی ایم او جنرل ساحر شمشاد مرزانے سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں نے اب تک 274 مقدمات کا فیصلہ کیا،

161 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی جن میں سے 56 مجرموں کو پھانسی دی گئی،

13مجرموں کوآپریشن ردالفساد سے پہلے پھانسی دی گئی اور 43 کو آپریشن کے بعد پھانسی دی گئی۔

متعلقہ خبریں