ن لیگ اورپیپلزپارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ن لیگ اورپیپلزپارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کیخلاف فارن کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔

 چیف الیکشن کمشنرسردارمحمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کیجانب سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف غیرقانونی فنڈنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ 

الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کی قیادت کو 8 جنوری کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں