Daily Mashriq


عدالتوں کی جانب سے دوہرا معیار قابل قبول نہیں،نواز شریف

عدالتوں کی جانب سے دوہرا معیار قابل قبول نہیں،نواز شریف

ویب ڈیسک:عدالت کے فیصلوں کو سامنے رکھیں تو دہرا معیار سامنے آجائے گا،سابق وزیراعظم نوازشریف

نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عدالت کے فیصلوں کو سامنے رکھیں تو دہرا معیار سامنے آجائے گا، ترازو انصاف کی بحالی کیلئے ہونا چاہیے تحریک انصاف کیلیے نہیں، عدالتوں کا دہرا معیار اور انصاف کا خون نہیں چلے گا، ہم بے وقوف اور نہ پاگل ہیں جو اس طرح کے فیصلے آنکھیں بند کرکے مان لیں، عدالتی فیصلے کے سامنے بند باندھ کر کھڑے ہیں اور عوام کے پاس جائیں گے۔

متعلقہ خبریں