Daily Mashriq


تمام ارکان دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

تمام ارکان دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک:سینیٹ کی ہول کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بند کمرہ اجلاس پر اصولی طور پر بات نہیں کرنی چاہیے، آئندہ آنے والے دنوں میں تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 18 ستمبر کو دفاعی کمیٹیوں کے چیئرمینز نے آرمی چیف سے بریفنگ کی درخواست کی، آرمی چیف نے درخواست قبول کرلی اور کہا کہ دعوت دی گئی تو ضرور آوٴں گا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے خط لکھ کر آرمی چیف کو بریفنگ کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں