Daily Mashriq


سیہون:شہید افراد کے اعضا نالے میں پھینکےجانے کابہت دکھ ہے، وزیر اعلی سندھ

سیہون:شہید افراد کے اعضا نالے میں پھینکےجانے کابہت دکھ ہے، وزیر اعلی سندھ

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندرسانحہ بہت برا سانحہ تھا جس پر پوری قوم افسردہ ہے۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سندھ کابینہ کےوزرا جام خان شورواوردیگرکے ہمراہ درگاہ لعل شہباز قلندرپہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سیہون پر پوری قوم غم اور صدمے سے دوچار ہے اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے 

وزیر اعلی   سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیہون میں شہید افراد کے اعضا نالے میں پھینکے گئے اس کا دکھ ہے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیہون دھماکے کے حوالے سےمنفی پروپیگنڈا بہت ہوا ،اشتعال پھیلانے والے دہشت گردوں کے ساتھی ہیں، یہ وقت متحدہونے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے ۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  نے واقعے کےبعد مدد کرنےپرپاک فضائیہ اوربحریہ کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ خبریں