Daily Mashriq

دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے پنجاب میں موجود ہیں، خورشید شاہ

دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے پنجاب میں موجود ہیں، خورشید شاہ

ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ حکومت کالعدم  تنظیموں سے مذاکرات کر رہی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس کا اعتراف کیا، پاکستان کی خارجہ پالیسی بالکل ناکام ہو چکی ہے جبکہ داخلہ امور کی صورت حال بھی سب کے سامنے ہے، موجودہ صورت حال میں داخلہ اور خارجہ پالیسی کو ایک پیج پررکھ  کر تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا ہمیں نیوکلیئر پاور سمجھتی ہے اور اسی ڈر سے دشمن ہمیں غیر محفوظ کرنا چاہتا ہے، جن کو پاکستان کی ترقی پسند نہیں وہ بھی پاکستان کو غیر محفوظ کرنا چاہتے ہیں اور بہت سے لوگوں کو یہ ڈر بھی ہے کہ پاکستان میں خوشحالی آئی تو یہاں سرمایہ کاری ہو گی اور یہ ملک آگے بڑھ کر دنیا کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  دہشت گردی کے پیچھے ملوث عناصر کا پتہ لگانا ہو گا جب کہ  پڑوسی ممالک کے پاکستان کے حوالے سے تحفظات جاننا  بھی وقت کی اہم  ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں