Daily Mashriq


بنی گالہ میں عمران خان کے ولیمہ کی تقریب سادگی سے منانے کا فیصلہ

بنی گالہ میں عمران خان کے ولیمہ کی تقریب سادگی سے منانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی۔

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں سادگی سے عمران خان کی تقریب ولیمہ کا انعقاد ہوگا جس میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ دوسری جانب نکاح کے بعد عمران خان کے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سنت نبوی صل اللہ علیہ وسلم کے مطابق سادگی سے ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے، ولیمے کی تقریب چند دن بعد بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ جس میں پارٹی کے رہنما اور ان کے قریبی دوست شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں