ایون فیلڈ ریفرنس، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء ریکارڈ سمیت طلب

ایون فیلڈ ریفرنس، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء ریکارڈ سمیت طلب

 ویب ڈیسک:نیب کی درخواست پر شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں پاناما لیکس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیاگیا۔

احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے  پاناما لیکس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیاء کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکوٹر کی استدعا پر واجد ضیا کو 22 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت میں ویڈیو لنک پر دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے اصل ریکارڈ سامنے ہونا ضروری ہے۔احتساب عدالت نے حکم دیا کہ واجد ضیا 22 فروری کو جے آئی ٹی کے اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں۔ عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پہلی بار نواز شریف کی موجودگی میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

متعلقہ خبریں