وزیرخارجہ خواجہ آصف چار روزہ دورے پر روس روانہ

وزیرخارجہ خواجہ آصف چار روزہ دورے پر روس روانہ

ویب ڈیسک:وزیر خارجہ خواجہ آصف چار روزہ دورہ پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف روس کے چار روزہ دورے کیلئے ماسکو روانہ ہوگئے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نےخواجہ آصف کو دورے کی دعوت دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک رواں سال سفارتی تعلقات کی سترھویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں