روس میں چرچ کے باہر فائرنگ، 5 خواتین ہلاک

روس میں چرچ کے باہر فائرنگ، 5 خواتین ہلاک

ویب ڈیسک: روس کے جنوبی علاقے میں واقع چرچ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک جبکہ ایک پولیس آفیسر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے وفاقی جمہوریہ داغستان کے دارالحکومت قزلیارمیں واقع چرچ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔مسلح شخص چرچ سے باہر آنے والوں کو نشانہ بنارہا تھا، فائرنگ کے بعد لوگ چرچ کے اندر چھپ گئے جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

واقعے میں پولیس آفیسراورایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہوں نے حملہ آور کا سامنا کر کے اسے ہلاک کیا۔

روسی حکام کے مطابق حملہ آور مقامی شہری ہے جس کی عمر22 سال ہے اوراس کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب دہشت گرد تنظیم داعش نے چرچ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں