ایون فیلڈ ریفرنس،غیر ملکی گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے انتطامات مکمل

ایون فیلڈ ریفرنس،غیر ملکی گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے انتطامات مکمل

ویب ڈیسک:شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں غیر ملکی گواہوں کا بیان قلمبند کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں دو اسکرینیں لگائی جائیں گی، رابرٹ ریڈلے اور اختر حسین راجہ 22فروری کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں جاکر بیان قلمبند کرائیں گے،بیان قلمبند کئے جانے کے وقت ہائی کمیشن میں ملزمان کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

یاد رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزدملزمان نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ہیں۔

متعلقہ خبریں