وفاقی وزیر دانیال عزیز کو سپریم کورٹ کا شوکاز نوٹس

وفاقی وزیر دانیال عزیز کو سپریم کورٹ کا شوکاز نوٹس

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا

سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔وفاقی وزیر دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے,

سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئےکہا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دیئے گئے بیانات کی روشنی میں دانیال عزیز بادی النظر میں توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں,عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور بعدازاں کیس کی سماعت جمعہ (23 فروری) تک کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں