Daily Mashriq


حکومت شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے،اسدعمر

حکومت شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے،اسدعمر

ویب ڈیسک:حکومت ٹیکس کی مد میں عوام کو لوٹ رہی ہے،اسد عمر

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے حکومت پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان انتہائی بے رحمی سے اپنے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے۔اسد عمر نے نشاندہی کی کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں مہنگا ترین تیل بیچنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہےاور حکومت ڈیزل پر 41جبکہ پیٹرول پر 34روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا براہ راست اثر عام آدمی کی معیشت پر پڑتا ہے، جبکہ حکومت اپنی نااہلی کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنے پر مجبور کررہی ہے۔اسدعمر نےمزید کہا کہ باالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے غریب عوام کا معاشی استحصال فوری بند کیا جائے، پٹرولیم مصنوعات پر عائد ناقابل جواز ٹیکس واپس لیکر ایندھن سستا کیا جائے اورحکومت اپنی آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکسوں کے فرسودہ نظام میں بہتری لے کر آئے جس کا بوجھ غریب عوام پر نہ پڑے۔

متعلقہ خبریں