اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی درخواست مسترد کر دی، کیپٹن صفدر کی ضمانت برقرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی درخواست مسترد کر دی، کیپٹن صفدر کی ضمانت برقرار

سلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار۔

گزشتہ برس احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر نیب اہلکاروں نے انہیں لندن سے وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا تھا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کے بعد 14 دسمبر 2017 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست مستردکرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت فیصلہ  برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ خبریں