سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک:آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے  ملک میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اینٹی ٹینک مائنز، آئی ای ڈیز اور افغان موبائل کمپنی کی مہر لگے مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو باجوڑ ایجنسی میں گھیرا گیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خودکش بمبار افغانستان سے کگا پاس کے ذریعے باجوڑ میں داخل ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں