Daily Mashriq

دیر بالا اور پارا چنار میں چھتیں گرنے سے سات افراد جاں بحق

دیر بالا اور پارا چنار میں چھتیں گرنے سے سات افراد جاں بحق

دیر بالا: نہاگ درہ اور لوئر کرم میں میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

دیر بالا کے علاقہ نہاگ درہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرە  منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاراچنار کے علاقے لوئر کرم میں بھی مکان کی چھت منہدم ہوگئی اور ملبے تلے آکر ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خاتون اور اس کے 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ گھر کا سربراہ ناور خان پہلے سے معذور تھا، وہ بھی اس واقعے میں جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں