Daily Mashriq

بھارت نے حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، وزیراعظم

بھارت نے حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔

پلوامہ حملے پر قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام  لگایا، ہم دہشت گردی پر بھارت سے بات کرنے کے لیے تیار ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ جنگ شروع کرنا آسان ہے  لیکن اسے ختم کرنا انسان کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 46 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، بھارت نے واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں