پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آج پنجاب کی دھرتی پر نکل رہے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے جس کا آج پہلا مرحلہ ہے، جبکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مرزا غالب کی 150 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے عوام حکومت کا خاتمہ چاہتی ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں سے مل کر حکومت پر دباو بڑھائیں گے اور حکومت کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔