Daily Mashriq


نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ویب ڈیسک : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا،تاہم نیوزی لینڈ کے 272 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 256 رنز بنا کر  پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان  12، عمر امین  2، بابر اعظم 10، محمد حفیظ 6، سرفراز احمد 3، رومان رئیس 5 اور فہیم اشرف اور محمد نواز 23، 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔حارث سہیل شاندار 63 رنز اور شاداب خان 54 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ عامر یامین 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل نے سنچری جبکہ ٹیلر نے نصف سنچری کی۔

پاکستان کے رومان رئیس نے 3، فہیم اشرف نے 2 اور عامر یامین نے نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سیریز کے پہلے چار میچ ہار چکا تھا اور اس کے پاس ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا یہ آخری موقع تھا، جو گرین شرٹس نے گنوا دیا۔

متعلقہ خبریں