Daily Mashriq


انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ کے شہر واہنگری میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 188 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، جبکہ گرین شرٹس نے ہدف باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان پر 44ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے علی زریاب آصف 59، زید عالم 28 اور محمد طہ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان حسن خان 24 اور محمد موسیٰ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کے رشمیکا نے 3، نپو ملنگا، لکشان، پراوین اور سنتوش گناتھیلاکا نے ایک ایک پاکستانی بیٹسمین آوٹ کیا۔ سری لنکا کی بیٹنگ  میں جہان دانیال 54 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے،دیگر کھلاڑیوں میں بندارا 37، لکشان اور آرچیگ 16،16 جب کہ کپتان مینڈس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے سلیمان شفقت نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2، ارشد اقبال، محمد زید عالم اور حسن خان نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔

میچ میں بہترین کارکردگی  پر علی زریاب کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں