Daily Mashriq

شمالی یورپ میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک

شمالی یورپ میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک

شمالی یورپ میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں کی وجہ سے ہونے والے مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہو گئے۔

ویب ڈیسک : آندھی اور طوفان سے جرمنی، نیدرلینڈز اور بیلجیم میں درختوں اور مکانوں کی چھتیں اکھڑ گئیں ، بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔نیدرلینڈز میں طوفانی ہواؤں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ دیئے اور سڑکوں پر چلنے والے بھاری بھرکم ٹرک اور کنٹینر ہوا کے زور سے الٹ گئے۔ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث طیارے بھی فضا میں ڈانواں ڈول ہوتے رہے جبکہ ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر 250 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔شدید طوفانی موسم کی  وجہ ہے نیدرلینڈ سے جرمنی کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ آسٹریا میں بھی ٹرین سروس کو معطل کرنا پڑا۔موسم کی شدت کے اثرات انگلینڈ سے رومانیہ تک نظر آئے ۔ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر درخت گرنے سے انگلینڈ میں ہزاروں گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔

متعلقہ خبریں