Daily Mashriq

زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔

زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔

زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ہو گئی ،قرارداد رکن پنجاب اسبملی محمد سبطین خان نے جمع کروائی۔

ویب ڈیسک : قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ ہفتہ گزر گیا، زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے، صوبہ بھر میں بچوں اور بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات نہ رک سکے۔ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی نہ ہونے سےملزم آزاد گھوم رہے ہیں، حکومت اور پولیس اغواء اور قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا  گیا کہ  بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل جیسے واقعات کے پیش نظر دہشت گردی اور فیملی کورٹس کی طرح الگ کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔متن میں اغواء اور قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں