Daily Mashriq


چیف جسٹس آف پاکستان کا نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس، آئی جی سندھ سے 7 روز میں رپورٹ طلب ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس، آئی جی سندھ سے 7 روز میں رپورٹ طلب ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 7 روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

ویب ڈیسک : ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا جن میں نقیب اللہ بھی شامل تھا۔

راؤانوار کے اس دعوے کے جواب میں نقیب اللہ کے رشتے داروں اور دوستوں نے راؤ انوار پر جعلی پولیس مقابلے کا الزام لگایا اور بتایا کہ مقتول کاروبار کے سلسلے میں کراچی آیا تھا اور اس کی الآصف اسکوائر پر کپڑے کی دکان تھی اور وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا۔جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ کو مبینہ پولیس مقابلے کی انکوائری کا حکم دیاتھا۔

نقیب اللہ کی موت کی تحقیقات کے لیےوزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے روبرو آج ایس ایس پی ملیر راؤانوار پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کروایا ۔بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ 2014 میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مفرور ہے اور اس کیس میں جھوٹا الزام لگا کر مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں