Daily Mashriq


مولانافضل الرحمان،پرویز خٹک،ایازصادق کو نازیبا الفاظ کے استعمال پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

مولانافضل الرحمان،پرویز خٹک،ایازصادق کو نازیبا الفاظ کے استعمال پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو انتخابی مہم کے دوران ناشائستہ زبان کے استعمال پر نوٹسسز جاری کر دیے۔

انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی تقریروں میں غیر مہذب الفاظ کا استعمال اور مخالفین کے خلاف تندو تیز جملوں اور تضحیک پر مبنی زبان کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے تین اہم امیدواروں کو نوٹس جاری کردیا۔

نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، تحریک انصاف کے پرویز خٹک اور مسلم لیگ(ن) کے سردار ایاز صادق کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن نے نوٹس میں تینوں رہنما وں کو 21 جولائی کو بذات خود  پیش یا وکیل کو سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

یاد رہے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن کیجانب سے نوٹس جاری کیا گیا ،جس پر آج میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں