Daily Mashriq

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے انتخابات میں معاونت کریں گے،آرمی چیف

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے انتخابات میں معاونت کریں گے،آرمی چیف

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج الیکشن قوانین اورمینڈیٹ کے مطابق معاونت کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انھیں عام انتخابات 2018ء کے موقع پر الیکشن کمیشن سے تعاون سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کااس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج انتخابات میں سازگار ماحول یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، ضابطہ اخلاق اور دیئے گئے مینڈیٹ میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے۔

متعلقہ خبریں