Daily Mashriq


2018کے انتخابات سبوتاژ کرنے کیلئے مزیدحملوں کا خطرہ،تمام سیاسی قائدین ہٹ لسٹ پر

2018کے انتخابات سبوتاژ کرنے کیلئے مزیدحملوں کا خطرہ،تمام سیاسی قائدین ہٹ لسٹ پر

ویب ڈیسک:سیکیورٹی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ دہشتگرد انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے مزید حملے کر سکتے ہیں، تمام سیاسی قائدین ان کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے ہیں، یہ تمام خدشات مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کے حوالے سے ہیں، نیکٹا نے بڑے سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے اور ان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں۔

نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹرسلیمان کا کہنا تھا کہ 65 افراد پر حملوں کی رپورٹ ہے اور ان میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے۔ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور داعش سے بھی خطرات ہیں تاہم سب سے زیادہ تھریٹ الرٹ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ہیں، ٹی ٹی پی کا نیا سربراہ زیادہ خطرناک ہے کیونکہ وہ تمام ناراض گروپوں کو اکٹھا کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں