Daily Mashriq

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی معطلی پر سکندر رضا سخت مایوس

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی معطلی پر سکندر رضا سخت مایوس

پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ ایک فیصلے کی وجہ سے ٹیم عالمی کرکٹ میں اجنبی بن کر رہ گئی اور کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کے معاملات میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے زمبابوے کی معطلی کے بعد کرکٹرز مایوسی کے اندھیروں میں ڈوب گئے اور ان کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے۔ سیالکوٹ سے آبائی تعلق رکھنے والے زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ ایک فیصلے کی وجہ سے ٹیم عالمی کرکٹ میں اجنبی بن کر رہ گئی اور کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں۔

سکندر رضا نے کہا کہ ایک فیصلہ کس طرح کھلاڑیوں کے کیریئر تباہ اور اتنے زیادہ خاندانوں کو متاثر کر سکتا ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے کیریئر کو اس انداز میں خیرباد کہنا پڑے گا۔برینڈن ٹیلر نے کہا کہ کھیل کے ساتھ لگاؤ رکھنے والے سینکڑوں کرکٹرز، سپورٹ اسٹاف اور گراونڈز میں کام کرنے والے دیگر افراد بے روزگار ہوگئے، آئی سی سی کے فیصلے نے دل توڑیے۔

متعلقہ خبریں