Daily Mashriq

ٹام کروز فائٹر پائلٹ کے روپ میں بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیار

ٹام کروز فائٹر پائلٹ کے روپ میں بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیار

لاس اینجلس: ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز ایکشن سے بھرپور فلم ’’ٹاپ گن؛ میورک‘‘ میں امریکی نیوی کے فائٹر پائلٹ کے روپ میں جلوے دکھائیں گے۔

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’’ٹاپ گن؛ میورک‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین میں مقبول ہوگیا۔ اس سلسلے کی پہلی فلم ’’ٹاپ گن‘‘ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی۔ جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

’’ٹاپ گن؛ میورک‘‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور شائقین بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں