Daily Mashriq

یادداشت کمزور ہے؟ تو یہ غذا کھانا شروع کردیں

یادداشت کمزور ہے؟ تو یہ غذا کھانا شروع کردیں

آج کل یادداشت کمزور ہونے کی بیماری بڑی عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ جوانوں میں بھی دیکھی جارہی ہے۔

اور لوگ اس بیماری کے حل کے لیے ڈاکٹرز کے چکر بھی لگارہے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ایک چیز کو اپنی غذا کا حصہ بنانے سے اس مسئلے کو ختم کرنے میں مدد بھی مل سکتی ہے؟

اپنی غذا میں انڈے کی زردی کے استعمال کو زیادہ کرکے درمیانی عمر میں یادداشت کو اچھا رکھا جاسکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انڈے میں پائے جانے والا جز لیوٹین چیزوں اور معلومات کو بہتر طریقے سے یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے جو کئی برس پہلے سے ذہن میں ہوتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ جز دماغ کو تحریک دیتا ہے اور اس حصے کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو یادداشت کو کنٹرول کرتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 65 سے 75 سال کی عمر کے 122 افراد کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے خون کے نمونے میں لیوٹین کی مقدار زیادہ ہوئی وہ یادداشت کے ٹیسٹ میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔

تحقیق کے مطابق لیوٹین سے بھرپور غذائیں دماغی ساخت پر اثرانداز ہوتی ہیں اور مختلف دماغی حصوں کو ورم وغیرہ سے متاثر نہیں ہونے دیتیں۔

اس سے قبل مختلف طبی رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ لیوٹین سے بھرپور غذائیں بینائی میں کمی کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں