نوازشریف اور مریم نواز کو نیب ریفرنسز سے 4دن کا استثنیٰ مل گیا

نوازشریف اور مریم نواز کو نیب ریفرنسز سے 4دن کا استثنیٰ مل گیا

ویب ڈیسک: احتساب عدالت میں شریف خاندان کے ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے 4 دن کا استثنیٰ مل گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ، کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں، جو وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے 7 روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم عدالت نے 4 روز کا استثنیٰ منظور کر لیا۔

متعلقہ خبریں