Daily Mashriq


ٹیکساس سکول فائرنگ:گلشن اقبال کراچی کی ننھی سبیکا،آنکھوں میں معصوم خواب لیے چل بسی

ٹیکساس سکول فائرنگ:گلشن اقبال کراچی کی ننھی سبیکا،آنکھوں میں معصوم خواب لیے چل بسی

ویب ڈیسک:ٹیکساس سکول فائرنگ میں جاں بحق ہونے والی سبیکا کے اہل خانہ کو اب تک اس کی موت کا یقین نہیں آرہا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی سبیکا شیخ کے گھر والوں کو گزشتہ روز یہ اطلاع افطار کے بعد مقامی نیوز چینل سے ملی۔ سبیکا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی چھوٹی سی بیٹی کے بڑے بڑے خواب تھے۔ سبیکا تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی۔ وہ یوتھ ایکسچیج اینڈ اسٹڈی پروگرام (یس) کے تحت 21 اگست 2017 کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے ٹیکساس گئی تھی، اس پروگرام میں شرکت سے پہلے لیے گئے ٹیسٹ میں 6000 طلبا نے حصہ لیا تھا تاہم صرف75 طلبا ہی یہ ٹیسٹ پاس کرسکے تھےاور سبیکا شیخ کا نام ان طالبعلموں میں شامل تھا۔ سبیکا نے کراچی پبلک اسکول سے میٹرک کیا تھا، سیبکا کے والد کا کہنا ہے کہ سبیکا انتہائی ہونہار طالبہ تھی ہمیشہ پہلی یا دوسری پوزیشن لاتی تھی. سیبکا کو 9 جون کو وطن واپس آنا تھا اور سارے اہلخانہ ایک ایک دن گزار کر سبیکا کی واپسی کا انتظار کر رہے تھے سبیکا کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ میری بیٹی اس دنیا میں نہیں رہی۔

متعلقہ خبریں