برطانوی شاہی خاندان کی ایک اور تاریخ ساز شادی

برطانوی شاہی خاندان کی ایک اور تاریخ ساز شادی

ویب ڈیسک:33سالہ برطانوی شہزادہ ہیری اور 36سالہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

ونڈسر کے شاہی محل میں برطانوی شہزادہ پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 

برطانیہ کے ونڈسر محل میں شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

شادی کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن کی بہن، فٹبالر ڈیوڈ بیہکم، پریانکا چوپڑا اور اداکار جارج کلونی سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

میگھن مارکل اپنی والدہ کے ہمراہ چیپل پہنچیں، ان کےعروسی لباس کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار ڈالرز بتائی جارہی ہے۔

شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ہمراہ سینٹ جارج چیپل پہنچے۔ اس موقع پر دونوں بھائی مکمل فوجی لباس میں ملبوس ہیں۔

ہیری اور میگھن 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم ستمبر 2017 میں وہ پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر دنیا کے سامنے آئے تھے اور نومبر 2017 میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کو ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کیا گیا جبکہ کہ سڑکوں پر بڑی اسکرینیں بھی نصب کی گئیں اور لندن کی گلیوں بازاروں کو شاہی جوڑے کی تصاویر اور قومی پرچموں سے سجایا گیا۔

متعلقہ خبریں