Daily Mashriq

لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی پھر بلااشتعال فائرنگ

لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی پھر بلااشتعال فائرنگ

ڈیسک:بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر جدید ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ اور شدید گولہ باری ہوئی تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں میں فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ۔ 

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی ہندوستانی افواج کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں حالیہ کچھ عرصے سے ایک معمول بن چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں