Daily Mashriq


کرائسٹ چرچ، ٹیسٹ کا تیسرا روز مکمل، پاکستانی بلےباز بری طرح ناکام،

کرائسٹ چرچ، ٹیسٹ کا تیسرا روز مکمل، پاکستانی بلےباز بری طرح ناکام،

ڈِیسک:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا۔ پاکستان نے 7 وکٹوں پر 129 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو  کیویز پر باسٹھ رنز کی برتری ۔تیسرے دن کے آغاز پر نیوزی لینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 104 رنز تین کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی مگر کیویز کو شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بعد میں آنے والا کوئی بھی بلے باز پاکستان کی تباہ کن باولنگ کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم کل کے مجموعی سکور میں 94 رنز کا اضافہ کر سکی۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باولر راحت علی رہے۔ انہوں نے کیویز کے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد عامر اور سہیل خان نے تین‘ تین  کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

  پاکستانی بلے بازو نے دوسری اننگز میں ایک بار پھر فیل ہو گئے۔ پاکستانی بلے باز  سمیع کی وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور اظہر علی کی مزاحمت زیادہ نہ چلی۔ بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو مصباح الیون نے وکٹوں کی لائن لگا دی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ  کپتان مصباح الحق اور اس کی ٹیم کا تجربہ رنگ لاتا ہے یہ نہیں۔ 

متعلقہ خبریں