نئے امریکی صدر آنے سے پاکستان سے تعاون متاثر نہیں ہوگا،جان کربی

19 نومبر 2016 (16:49)

ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے آنے کے بعد بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون متاثر نہیں ہوگا۔

ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتا اور نئی انتظامیہ اپنی پالیسیاں خود طے کرے گی لیکن امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون کر رہا ہے اور  کرتا رہے گا نئے امریکی  صدرکے آنے سے یہ تعاون متاثر نہیں ہو گا۔ 

مزیدخبریں