Daily Mashriq


بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک:پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورسے گلگت بلتستان، آزادکشمیر اورہزارہ کے صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بتایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے صحافیوں کوبھارتی فورسزکی سیزفائرکی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری رہائش پذیرہیں جنہیں جان بوجھ کرنشانہ بنایا جارہا ہے، ایسی صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جاتا ہے، ہماری فورسزصرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

 

 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث محتاط ردعمل دیتے ہیں، امن کے خواہشمند ہیں مگرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

متعلقہ خبریں