Daily Mashriq

اعصام الحق کا بھارت کے ساتھ کھیلنے سے انکار

اعصام الحق کا بھارت کے ساتھ کھیلنے سے انکار

قومی ٹينس اسٹار اعصام الحق نے بھارت کيخلاف ڈيوس کپ ٹائی کھيلنے سے انکار کرديا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا بھارتی فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔

اعصام الحق نے ٹينس فيڈريشن کو لکھے گئے خط ميں بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی نہ کھیلنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بائيکاٹ کا فيصلہ پاکستان کے وقار اور عزت کيلئے کيا ہے، بھارت کا پاکستان ٹيم نہ بھيجنے کا فيصلہ غيرمنصفانہ ہے۔

اعصام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے جہاں کھيلوں کے مقابلے کاميابی سے ہورہے ہيں، پاکستان ميں کسی بھارتی شہری کو کوئی خطرہ نہيں ہے۔

متعلقہ خبریں