Daily Mashriq

پشاور،انقلاب روڈ پر فائرنگ سے2 بھائی جاں بحق،دکاندار زخمی

پشاور،انقلاب روڈ پر فائرنگ سے2 بھائی جاں بحق،دکاندار زخمی

پشاور(کرائمزرپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے انقلاب روڈ پر دیرینہ دشمنی پر دوبھائیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔چمکنی پولیس سٹیشن کی حدود میں انقلاب روڈ پر اسماالدین اور گل زدین پسران پرزدین ساکن شانگلہ حال چمکنی بازار کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،فائرنگ سے قریبی کریانہ سٹور کا مالک یاسر ولد جاوید زخمی بھی ہوا۔لاشوں اور زخمی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق ورثاء کے پولیس سٹیشن آنے کے بعد ہی اصل حقائق کا علم ہوگا، ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین کا ایک بھائی کسی لڑکی کو بھگا کر لے گیا تھا اور اس کیس میں پہلے بھی قتل ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کا تندور تھا اور انھیں تندور میں قتل کیا گیا ، زخمی ہونے والے کی پڑوس میں دکان تھی اور اس حملے میں کلاشنکوف رائفل استعمال ہوئی ہے، مقامی افراد کے مطابق انکی دشمنی چلی آرہی تھی، ورثا کے آنے اور پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہی اصل ملزموں کا پتہ چل سکے گا۔

متعلقہ خبریں