Daily Mashriq

بزم ادب مقابلوںمیں لیڈی گرفتھ سکول نے میدان مار لیا

بزم ادب مقابلوںمیں لیڈی گرفتھ سکول نے میدان مار لیا

پشاور (مشر ق نیوز) بزم ادب کے ضلعی مقابلوں میں لیڈی گرفتھ ہائیر سیکنڈری سکول نے اُردو تقریر میں فرسٹ' انگریزی تقریر سیکنڈ، قومی ترانہ سیکنڈ، ملی نغمہ فرسٹ، انگریزی مضمون میں فرسٹ اور قرات مقابلے میںتھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز لیڈی گرفتھ ہائیر سیکنڈری سکول میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی لیڈی گرفتھ پورے ڈسٹرکٹ کا واحد سکول تھا۔ جس کے سب سے زیادہ سکور تھے۔ زیادہ سکورنگ کی وجہ سے بزم ادب میں میجر ٹرافی جیتنے کا اعزاز بھی لیڈی گزفتھ سکول نے حاصل کرلیا ۔ اس کے علاوہ اتھلیٹکس اور نیٹ بال کی میجر ٹرافی بھی لیڈی گرفتھ نے حاصل کی۔کامیابی میں بزم ادب انجارچ نصرت آرا ، پرنسپل روبینہ قریشی اور توقیر بیگم کا تعاون اور حوصلہ افزائی کار فرما ہے۔

متعلقہ خبریں