Daily Mashriq

لنڈیکوتل،87یتیم اور غریب طلباء میں سکول جوتے تقسیم

لنڈیکوتل،87یتیم اور غریب طلباء میں سکول جوتے تقسیم

لنڈیکوتل (نمائندہ مشرق)خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں عزیزی فلاحی فانڈیشن کی طرف سے علاقہ پیروخیل میں نجی وسرکاری سکولزخوشحال پبلک ہائی سکول،لیڈز پبلک ہائی سکول مختار خیل،شینواری ماڈل ہائی سکول مختار خیل اور لنڈیکوتل عمارشہید سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول کے 87یتیم اور غریب طلباء میں سکول کے جوتے تقسیم کئے گئے،اس موقع پر لنڈی کوتل عزیزی فلاحی فانڈیشن کے صدر سمید اللہ شینواری نے کہا کہ ہماری فلاحی تنظیم کا بنیادی مقصد یتیم اور غریب طلباء اور دیگر نادار افراد کی مدد کرنا ہے،سردی سے بچنے گرم جوتے تقسیم کئے،اس پہلے بھی علاقے کے یتیم طلباء کومفت سٹیشنری،سکول بیگز اور کپڑے دیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقہ پیروخیل گائوں میں ایک دینی مدرسہ پر کام شروع کر دیاہے۔ جس میں علاقے کی طالبات اور طلباء دینی تعلیم حاصل کرینگے۔

متعلقہ خبریں