Daily Mashriq

قومی معیشت کی بحالی اقتصادی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے:وزیراعظم

قومی معیشت کی بحالی اقتصادی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایک سال کے اندرقومی معیشت کی بحالی اُن کی اقتصادی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔

سوشل میڈیا پراپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ اس عرصے کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ایک سوگیارہ اعشاریہ پانچ فیصدجبکہ غیرملکی نجی سرمایہ کاری میں ایک سوچورانوے فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایک سال میں حسابات جاریہ کے خسارے میں اَسی فیصدکمی جبکہ ترسیلات زر میں سترہ فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔گزشتہ ایک سال کے دوران برآمدات کی شرح میں بھی پانچ اعشاریہ نوفیصداضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں