Daily Mashriq

پاکستان کی افغانستان کی مسجدمیں بم دھماکوں کی شدیدمذمت

پاکستان کی افغانستان کی مسجدمیں بم دھماکوں کی شدیدمذمت

پاکستان نے افغانستان کے صوبے ننگرہارکی ایک مسجدمیں بم دھماکوں کی شدیدمذمت کی ہے جن میں کئی افرادجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور افغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اُن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ہم سوگوارخاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں اوردہشت گردی کی گھنائونی کارروائی میں قیمتی انسانی زندگیوں کے نقصان پردلی تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں سوگوارخاندانوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں