Daily Mashriq

دنیا فوجی سیاست کے ایک خطرناک دورمیں داخل ہورہی ہے:گورباچوف

دنیا فوجی سیاست کے ایک خطرناک دورمیں داخل ہورہی ہے:گورباچوف

سابق سوویت صدرمیخائل گورباچوف نے خبردارکیاہے کہ دنیا فوجی سیاست کے ایک خطرناک دورمیں داخل ہورہی ہے ۔ انہوں نے روس اورامریکہ سے ایٹمی اسلحے پرفوری قابوپانے کے لئے مل بیٹھ کراس حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کی اپیل کی ۔

روزنامہIzvestia سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیامیں بین الاقوامی قوانین کی پرواہ نہ کرنے اورعالمی سیاست میں فوجی اثرورسوخ کاخطرناک رجحان بڑھ رہاہے۔ان کایہ بیان اگست میں روس کے ساتھ درمیانے درجے کے ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے سے امریکہ کی باضابطہ علیحدگی کے بعدسامنے آیا۔

متعلقہ خبریں