Daily Mashriq

شاہی مہمانوں سے ملنا بڑا اعزاز تھا، مہوش حیات

شاہی مہمانوں سے ملنا بڑا اعزاز تھا، مہوش حیات

شاہی مہمانوں کے دورہ پاکستان کے دوسرے روز برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں واقع یادگار پاکستان پر عشائیے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن سمیت پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں شہزادہ ولیم نے سرخ رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی جسے پاکستانی ڈیزائنر نعمان عارفین نے تیار کیا۔

جبکہ کیٹ مڈلٹن سرخ رنگ کے نہایت خوبصورت جوڑے میں جلوہ گر ہوئیں جو برطانوی ڈیزائنر جینی پیکہم کی جانب سے بنایا گیا۔

اس موقع پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بڑی بڑی شخصیات جیسے ماہرہ خان، عاطف اسلم، ڈیزائنر ایچ ایس وائے اور ماہین خان، اداکارہ مہوش حیات نے شرکت کی۔

اداکارہ مہوش حیات نے شہزادہ ولیم کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے شاہی مہمانوں سے ملاقات کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

مہوش حیات نے لکھا کہ 'شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں اور وہ بےحد خوش تھے اس تقریب کا حصہ بن کر'۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ 'امید ہے اس دورے کے بعد دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئے، نا کہ وہ جو میڈیا دکھاتا ہے'۔

یاد رہے کہ مہوش حیات اس تقریب میں سنہرے رنگ کے نہایت خوبصورت جوڑے میں جلوہ گر ہوئیں۔

ان کا یہ لباس ڈیزائنر رضوان بیگ نے تیار کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 20 سال قبل جب شہزادی ڈیانا پاکستان آئیں تھی تو اس وقت بھی ڈیزائنر رضوان بیگ نے ان کے لیے ایک لباس ڈیزائن کیا تھا۔

متعلقہ خبریں