Daily Mashriq


عدم پیشی کے باعث شریف خاندان کو دوبارہ نوٹسز جاری،،،

عدم پیشی کے باعث شریف خاندان کو دوبارہ نوٹسز جاری،،،

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے شریف خاندان کو نیب کی جانب سےدائر ریفرنسز کی سماعت میں عدم پیشی پر ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی خرید داری، العزیزیہ اسٹیل مل اور اثاثوں کے متعلق ریفرنسز کی سماعت کی تاہم شریف خاندان کی جانب سے کوئی فرد یا وکیل پیش نہیں ہواالبتہ کارروائی کے دوران نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی موجود رہے۔

سماعت کے دوران نیب نے شریف فیملی کو جاری کیے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ جمع کروا دی۔ نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نامزد ملزمان کے گھروں پرسمن بھیجے گئے جو ملزمان کے سیکیورٹی انچارج نے وصول کیے جس پر عدالت نے کہا کہ ہمیں تمام معاملات کو قانون کے مطابق چلانا ہے، اگر سمن سیکیورٹی انچارج کو دیے گئے تو ان کا بیان بھی ساتھ ہونا چاہیے ورنہ عدالتی کارروائی تو میڈیا والے بھی بتا دیتے ہیں۔

 نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سمن درست پتے پر بھجوائے گئے اور کسی نے یہ نہیں کہا کہ ایڈریس غلط ہے، ملزمان کےسیکیورٹی افسر نے بتایا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز نے سمن وصول نہ کرنے کی ہدایات دیں تھیں جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمان کے سیکیورٹی انچارج کو سمن دے کرجان نہ چھڑائی جائے بلکہ تمام قانونی ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کو آگئے بڑھایا جائے۔ عدالت نے نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی کو پابند کیا کہ وہ تمام ملزمان کو عدالتی سمن سے آگاہ کریں۔

متعلقہ خبریں