Daily Mashriq

مشال قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد

مشال قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک:مشال خان قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہری پوری جیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مشال قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں  57 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ کیس باقاعدہ ٹرائل کل سے شروع ہوگا۔مشال خان کے والد کی درخواست پر کیس سماعت مردان سے ہری پور منتقل کی گئی۔

متعلقہ خبریں