کراچی سینٹرل جیل سے 90خطرناک ترین قیدیوں کی مختلف جیلوں میں منتقلی

کراچی سینٹرل جیل سے 90خطرناک ترین قیدیوں کی مختلف جیلوں میں منتقلی

ویب ڈیسک:2 دہشتگرد قیدیوں کے فرار کے بعد کراچی سینٹرل جیل سے 90خطرناک ترین قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔

 کراچی سینٹرل جیل میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک کمزور کردیا گیا،جیل میں قید 90 خطرناک ترین قیدیوں کو ملک کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انتہائی خطرناک 8 ملزمان کو لاڑکانہ، 80 قیدیوں کو سکھر جب کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 ہائی پروفائل قیدیوں کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا انکشاف کیا تھاجب کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 270 خطرناک قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کرنےکی سفارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں