Daily Mashriq


سکھر:سیمنٹ فیکٹری میں دھماکے سے 4 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

سکھر:سیمنٹ فیکٹری میں دھماکے سے 4 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک:روہڑی سمینٹ فیکٹری میں بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 سکھر میں سمینٹ فیکٹری میں بم دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والا دھماکا پہاڑوں کو توڑنے والا بارودی مواد تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت فیکٹری کا عملہ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک  شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 3 زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اور ایک رینجرز اہلکار کے علاوہ ایک فیکٹری ملازم بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں